لاہور ہائیکورٹ کاحسان نیازی کو 18اگست کو عدالت پیش کرنےکاحکم

Aug 17, 2023 | 10:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ نے حسان نیازی کو 18اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات  کے مطابق حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے تحریری حکم جاری کیا، درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فریقین حسان نیازی کی بازیابی کے حوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروائیں، اگر حسان نیازی کسی فریق کی تحویل میں ہے تو 18 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔ 

مزیدخبریں