ایک نیوز:معروف میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ میں نے آج تک اپنے شوہر کا موبائل چیک نہیں کیا۔
حال ہی میں میزبان ندا یاسر ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں شریک ہوئیں جس میں میزبان نے ان سے سوال کیا کہ وہ شوہر یاسر نواز کا موبائل چیک کرتی ہیں؟
جس کے جواب میں ندا نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا یاسر مجھے ٹرے میں رکھ کر اپنا موبائل دے دیں گے؟ پھر خود ہی جواب دیا کہ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا، میں نے آج تک اپنے شوہر کا موبائل چیک نہیں کیا اور میں ان کا موبائل چیک بھی نہیں کر سکتی کیونکہ مجھے ان کا کوڈ نہیں پتا۔
میزبان کا کہنا تھا کہ یاسر کے موبائل کا کوڈ بچوں کو پتا لیکن پھر بھی وہ مجھے نہیں بتاتے کیونکہ وہ ڈرتے ہیں کہ اگر انہوں نے مجھے کوڈ بتا دیا اور یاسر کے موبائل میں سے کچھ نکل آیا تو ہماری لڑائی نہ ہو جائے۔
ندا یاسر کے جواب پر میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو خطرہ ہے کہ یاسر کے موبائل سے کچھ نکل سکتا ہے؟
جس کے جواب میں ندا نے ٹھنڈی آہ بھرتے ہوئے کہ مرد صرف وہ شریف ہے جسے موقع نہ ملے۔