گوگل کروم نیا اے آئی فیچر لانچ کرنےکیلئےتیار

Aug 17, 2023 | 05:09 AM

ایک نیوز:گوگل اپنے ویب براؤزر کروم میں ایک نیا اے آئی فیچرشامل کرنے جارہا ہے جس کے تحت وہ آرٹیلز کو اپنے طور سے خود مختصر کردے گا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل اپنے سرچ جنریٹیو ایکسپریئنس (ایس جی ای) میں نئے فیچر متعارف کرتے رہتا ہے، اس بار ایک نئی خصوصیت کے ساتھ گوگل اپنی پروڈکٹ لائن میں نیا اے آئی فیچر لانچ کرنے جارہا ہے جو آن لائن آرٹیکلز کو ازخود مختصر کردے گا۔
گوگل بلاگ پوسٹ میں فیچر سے متعلق کیے گئے اعلان کے مطابق عوام فی الحال یہ نیا فیچر فوری طور پر نہیں دیکھ سکیں گے جسے گوگل نے سرچ جنریٹیو ایکسپریئنس کا نام دیا ہے۔ تیار کردہ فیچر اگلے ہفتے منگل کو ابتدائی تجربے کے طور پر شروع کیا جائے گا۔ یہ ڈیسک ٹاپ کروم براؤزر سے پہلے موبائل فونز پر دستیاب ہوگا۔
علاوہ ازیں یہ فیچر صرف ان آرٹیکلز پر لاگو ہوگا جو ویب پر عوام کیلئے فری دستیاب ہیں، یہ ان ویب سائٹس یا مضامین پر لاگو نہیں ہوگا جن کیلئے ادائیگی کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزیدخبریں