کراچی: پولیس موبائل پرگشت کے دوران دستی بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

Aug 17, 2023 | 02:29 AM

ایک نیوز:کراچی میں پولیس موبائل پرگشت کے دوران دستی بم حملہ کےنتیجےمیں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےبلاول شاہ جوکھیوگوٹھ میں سچل تھانے کی پولیس موبائل پرگشت کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق حملہ اس وقت ہواجب پولیس موبائل معمول کےگشت پرتھی،نقاب پوش موٹرسائیکل سوارحملہ آواراندھیرےمیں فرارہوگئے،دستی بم حملےمیں3پولیس اہلکارزخمی ہوئے،جن میں ہیڈمحررخمیسو،کانسٹیبل صمداورغنی شامل ہے،زخمیوں کوطبی امدادکیلئےہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔
ذرائع کےمطابق واقعہ کی اطلاع ملتےہی پولیس اوررینجرزودیگرقانون نافذکرنےوالے اداروں کی بھاری نفری جائےوقوعہ پرپہنچ گئی ،سی ٹی ڈی کی ٹیم نےموقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےاورعلاقےکوگھیرےمیں لےکرملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں