شمسی توانائی سے کئی مہینے چلنے والا جہاز تیار

شمسی توانائی سے کئی مہینے چلنے والا جہاز تیار
کیپشن: شمسی توانائی سے کئی مہینے چلنے والا جہاز تیار

ایک نیوز: شمسی توانائی سے کئی مہینے چلنے والا جہاز تیار کرلیا گیا۔
شمسی توانائی سے چلنے والا یہ جہاز کئی مہینوں تک پرواز کر سکتا ہے، جسے سوئس کمپنی نے تیار کیا ہے، جہاز پر 17 ہزار سولر پینل نصب ہیں، اس کے پر وں کا سائز بوئنگ 747 جتنا ہے، لیکن اس کا وزن صرف ایک روایتی ڈرون جتنا ہی ہے۔
اس جہاز کی زیادہ دیر تک پرواز کرنے کی صلاحیت موسم کی نگرانی کے حوالے سے کافی مدد گار ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ زمین کی تصاویر بنانے، قدرتی آفات میں کمیونی کیشن کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔