ایک نیوز :پنجاب حکومت نے جڑانوالہ واقعہ کی فوری انکوائری کاحکم دیدیا۔انتظامیہ نےدفاتر،تعلیمی اداروں میں تعطیل کااعلان کردیا۔
ترجمان حکومت کا کہنا ہے کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک کے اندر امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔ پنجاب حکومت نے ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیدیا۔پولیس اور انتظامیہ نے مساجد سے اعلان کرایا انتظامیہ کارروائی کررہی ہے ۔کئی عمارتوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی جس کو بروقت کارروائی کرکے روکاگیا۔کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔پولیس نے 001سے زائد افراد کو گرفتار کیا،تمام ویڈیو،فوٹیجز موجود ہیں۔سائنٹفک طریقے سے تفتیش جاری،ضلعی انتظامیہ نے رینجرز طلب کرلی۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے جڑانوالہ میں کشیدہ صورتحال،آج تحصیل بھر میں عام تعطیل کااعلان کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل جڑانوالہ میں آج تمام تعلیمی ادارے،دفاتر بند رہیں گے۔