ایک نیوز: اے ایس ایف نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانیوالے مسافر سے منشیات برآمد کرلی۔
اے ایس ایف کے عملے نے بحرین جانے والے مسافر سے 2.6 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔ مسافر محمد فیصل رشید نے مذکورہ منشیات بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔