ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر پمز ہسپتال میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ شہباز گل کی طبعیت شدید خراب ہے pic.twitter.com/wVew5kLpan
— Umer Inam (@UmerInamPk) August 17, 2022
شہباز گل کے ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ کردیے گئے ہیں۔ ان کا معائنہ 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے کیا۔ شہباز گل کو بخار، کمر میں درد کی شکایت ہے، جس کے پیش نظر ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Latest position of Dr Shahbaz Gill before entering into cardiology center PIMS Islamabad. I am at the hospital @ImranKhanPTI @PTIofficial pic.twitter.com/930DL6Lngj
— Senator Ejaz Chaudhary (@EjazChaudhary) August 17, 2022
اس موقع پر ہسپتال کے باہر پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ جنہوں نے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شہباز گل کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
اس سے قبل آج سارا دن پنجاب حکومت اور اسلام آباد پولیس کے درمیان شہباز گل کی حراست کو لیکر ڈرامائی صورتحال چلتی رہی۔ اس دوران پنجاب پولیس اور اسلام آباد پولیس میں تکرار بھی دیکھنے میں آئی۔ جس کے بعد وزارت داخلہ نے اڈیالہ جیل رینجرز کو طلب کرلیا۔ رینجرز کی طلبی کے بعد اڈیالہ جیل حکام نے شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔