ایک نیوز نیوز: یوم آزادی کی تقریب میں فحش ڈانس کے معاملے پر تحریک لبیک پاکستان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔
امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریب میں فحش ڈانس پر وفاقی حکومت قوم سے معافی مانگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب بھی فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوں۔ امیر تحریک لبیک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور حکمران ڈانس پارٹیوں میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوم آزادی کی تقریب میں بیہودگی کے ذمہ داران کو فوری بےنقاب کیا جائے۔