ایک نیوز نیوز: یوم آزادی کی تقریب میں فحش ڈانس کے معاملے پر تحریک لبیک پاکستان کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔
امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم آزادی کی تقریب میں فحش ڈانس پر وفاقی حکومت قوم سے معافی مانگے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب بھی فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہوں۔ امیر تحریک لبیک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور حکمران ڈانس پارٹیوں میں مصروف ہیں۔
تحریک لبیک نے یوم آزادی کی تقریب میں فحش ڈانس پر وفاقی حکومت سے قوم سے معافی مانگنے اور مریم اورنگزیب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے حکمران ڈانس پارٹیوں میں مصروف ہے یوم آزادی کی تقریب میں بیہودگی کی زمہ داران کو بے نقاب کیا جائے۔ حافظ سعد رضوی
— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) August 16, 2022
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوم آزادی کی تقریب میں بیہودگی کے ذمہ داران کو فوری بےنقاب کیا جائے۔