ایک نیوز نیوز: شریف خاندان بڑی مشکل میں گرفتار ہوگیا ہے۔ خبر ملی ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی اور وطن واپسی کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں برطانوی وزیرداخلہ پریتی پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کا معاہدہ طے پاجانے پر فخر ہے۔ یہ معاہدہ امیگریشن سے متعلق نئے برطانوی منصوبے کا حصہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ معاہدے کا اطلاق صرف عدالتوں سے سزا یافتہ شہریوں پر ہوگا تاہم برطانیہ مطلوب افراد کی معلومات پہلے پاکستان کو دے گا لیکن دوہری شہریت رکھنے والوں کو استثنیٰ حاصل ہوگی۔
یاد رہے کہ پاکستان میں برطانیہ کےسفیر کرسچن ٹرنر اس معاہدے کی تکمیل کیلئے ایک عرصے سے کوشاں تھے۔ پاکستان نے نئے معاہدے کے تحت پاکستانیوں سمیت طلباء کے ویزوں کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کا کہا ہے۔