گوگل نے نیا آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ 13 سمارٹ فونز میں متعارف کرا دیا

Aug 17, 2022 | 19:38 PM

ایک نیوز نیوز: دنیا میں اینڈرائیڈ 13 کو متعارف کروانے کے مہینوں بعد، گوگل نے بالاخر اسے موبائیل فونز میں متعارف کرنا شروع کر دیا ہے۔

 نئے اینڈرائیڈ 13 آپریٹینگ سسٹم کے لئے اہل ڈیوائسز کی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ سمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ، اینڈرائیڈ 13 ٹیبلٹس اور فولڈ ایبل ڈیوائسز کو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 

جدید او ایس اینڈرائیڈ 12 کے فریم ورک پر انحصار کرتا ہے۔ جدید او ایس میں متعدد ایسے فیچرز ہیں جو استعمال کرنے والوں کے انٹرفیس کو اوور ہال کرتا ہے۔ فطری انٹرفیس ڈیزائن کے علاوہ، اینڈرائیڈ 13 پرائیویسی فیچرز کو بڑھانے کے لئے متعدد سکیورٹی امپرومنٹس بھی لایا ہے۔ 

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اینڈرائیڈ 13 پہلے اپنی ڈیوائسز بشمول پکسل 4، پکسل 4 ایکس ایل، پکسل 4 اے، پکسل 4 اے (5 جی)، پکسل 5 اور 5 اے، پکسل 6، 6 پرو اور 6 اے میں شروع کیا جائے گا۔ آنے والے مہینوں میں دوسری سمارٹ فون برانڈز بشمول سیمسنگ، موٹرولا، ون پلس، اوپو، اسوس، نوکیا، رئیل می، سونی، ویوو اور دوسروں میں متعارف کرایا جائے گا۔ 

    اینڈرائیڈ 13 آپریٹنگ سسٹم کے اہم فیچر مندرجہ ذیل ہیں۔

انہانسڈ سکیورٹی اور پرائیویسی

نئی سیٹنگز سمارٹ فون کی ڈیٹا پرائیویسی اور سکیورٹی کو بڑھا دیں گی۔ یوزرز آپریٹنگ سسٹم کی گائڈلائنز پر عمل کرتے ہوئے سکیورٹی کو بہتر کر سکیں گے۔

  کسٹومائز دا لک اینڈ فیل

گوگل نے اینڈرائیڈ 13 پر بہتر کسٹومائزیشن آپشنز متعارف کئے ہیں۔ نئے آپریٹنگ سسٹم میں پری میڈ کلر آپشنز ہیں، جو یوزر کو اپنی مرضی کی لک اور فیل کے انتخاب کا موقع دیتے ہیں۔   

 مور لینگویج آپشنز

اینٹرائیڈ 13 یوزرز کو ہر ایپلیکیشن کے لئے مختلف زبان چننے کا چوائس دے گا۔ یہ فیچر ملٹی لینگول یوزرز کے لئے آئیڈیل ہے۔

نوٹیفیکیشنز اور پرمشنز

نیا او ایس نوٹیفیکیشنز بھیجنے کے لئے ایپس کو یوزرکی اجازت لینے کا پابند بنائے گا۔ اس سے ان یوزرز کو فائدہ ہو گا جو بہت زیادہ نوٹیفیکیشنز سے بچنا چاہتے ہیں۔ یہ فیچر ایپل کے فون جیسا ہے۔

  کنٹرول آن شئیرنگ انفارمیشن ود ایپس

اس فیچر سے اینڈرائیڈ 13 آپریٹنگ سسٹم خود بخود ایسی ایپلیکیشنز کو ڈاون گریڈ کر دے گا جو انسٹالیشن کے بعد اجازت مانگتی ہیں اور بعد میں کسی کو ان کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہانسڈ بلیوٹوتھ کنیکٹی وٹی

اینڈرائیڈ 13 میں بلیوٹوتھ لو انرجی آڈیو فیچر ہے، جس سے یوزرز اپنے دوستوں اور فیملی کو آڈیو شئیر کر سکیں گے۔ اس فیچر سے یوزرز کو اعلی کوالٹی آڈیو کا ایکسپیرینس ہو گا۔ مزید یہ فیچر پاور ایفیشینٹ بھی ہے۔

مزیدخبریں