سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا بڑا اضافہ

سونے،فی تولہ قیمت ،5500 روپے ،بڑا اضافہ
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک نیوز نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 1 لاکھ 45 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 24 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت میں 4715 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 657 روپے ہوگئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ 22 قیراط سونے کی 10 گرام نئی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار 270 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1769 ڈالر ہوگئی ہے۔