چودھری سجاد: شہباز گل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ منتقل کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق شہباز گل کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ریسکیو ایمبولینس بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی، جبکہ ہسپتال کا آئی سی یو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو ڈی ایچ کیو ہسپتال رکھنے کیلئے آرڈرز بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔