فیصل آباد ایئرپورٹ عملے کی ایمانداری، لاکھوں روپے نقدی واپس کردی

Aug 17, 2022 | 18:50 PM

ایک نیوز نیوز: فیصل آباد ایئرپورٹ پر تعینات سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے نے ایمانداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کردی۔ سی اے اے عملے نے 20 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اشیا اور غیر ملکی کرنسی خاتون مسافر کو لوٹادی۔

خاتون مسافر کی شناخت علینہ زین کے نام سے ہوئی ہے۔ جو کہ فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 343 سے فیصل آباد پہنچیں، لیکن جلد بازی میں قیمتی بیگ ایئرپورٹ پر ہی بھول گئیں۔ ترجمان سی اے اے کے مطابق یہ بیگ سی اے اے عملے تک پہنچا، جس میں 4 ہزار 600 امریکی ڈالر، 2 ہزار 600 اماراتی درہم، ایک آئی فون 13 اور لیپ ٹاپ بیگ موجود تھا۔ خاتون ٹیکسی سے گھر روانہ ہوگئیں لیکن بیگ ایئرپورٹ پر ہی بھول گئیں۔ سی اے اے مینجر فیصل آباد ایئرپورٹ انور ضیا نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے زریعے ٹیکسی کے ڈرائیور کے زریعے  خاتون مسافر تک پہنچے۔ رابطہ کرکے مسافر علینہ زین کو فیصل آباد ایئرپورٹ پر قیمتی اشیا غیرملکی کرنسی اور دیگر اشیا حوالے کردی گئیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق خاتون مسافر کے بیگ سے ملنے والی غیر ملکی کرنسی لیپ ٹاپ اور آئی فون اشیا کی مجموعی مالیت 20 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ خاتون مسافر نے ایمانداری اور فرض شناسی کے مثال قائم کرنے پر سی اے اے فیصل آباد ایئرپورٹ ٹیم کی خدمات کو سراہا۔

مزیدخبریں