ٹویوٹا، سوزوکی کے بعد ہنڈا نے بھی قیمتیں کم کردیں ، صارفین نہال

honda lower prices
کیپشن: honda lower prices
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: پاکستان میں ٹویوٹا اور سوزوکی کے بعد ہنڈا نے بھی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

اٹلس ہنڈا کی جانب سے مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 280000 روپے سے 550000 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

ہنڈا کی سٹی ایم ٹی 1.2 ایل کی قیمت 280000 روپے کم، سٹی سی وی ٹی 1.2 اور 1.5 ایل کی قیمت میں تین، تین لاکھ جب کہ سٹی اسپائر ایم ٹی 1.5 ایل کی قیمت میں 310000 اور سٹی اسپائر سی وی ٹی 1.5 ایل کی قیمت میں 320000 روپے کی کمی کی گئی ہے۔ہنڈا کی بی آر وی سی وی ٹی ایس کی قیمت میں 360000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


ہنڈا سوک کی 1.5 ایل ایم-سی وی ٹی کی قیمت میں 450000 جب کہ سوک 1.5 ایل اوریل ایم-سی وی ٹی کی قیمت میں پانچ لاکھ اور ٹربو آر ایس 1.5 ایل ایل -سی وی ٹی کی قیمت میں 550000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔


اٹلس ہنڈا کے مطابق قیمتوں میں حالیہ ردوبدل ایک فیکٹری پرائس میں کیا گیا ہے۔