اگلا جیمزبانڈ کون ہوگا؟

Aug 17, 2022 | 16:56 PM

 ایک نیوز نیوز: انگلش ایکٹراورمیوزیشین ادریس ایلبا سالوں مذاکرات کے بعد جیمز بانڈ کا کردار کرنے سے پیچھے ہٹ گئے۔

  ادریس ایلبا، ڈینیل کریگ کی جگہ سپرجاسوس کا کردار کرنے کے لئے بکیز کے فیورٹ تھے، لیکن انہوں نے کئی دوسرے کردار کرنے کو ترجیع دی۔ وہ یہیں تک نہیں رکے بلکہ انہوں نے پروڈیوسر باربرا براکولی کا 007 کا رول کرنے کے لئے اداکاروں کی ایک لسٹ بھی بھیج دی۔

اداکاروں کی لسٹ میں ہینری کیول، ریگے جین پیج، ٹام ہارڈی، جیمز نارٹن اور چیوٹیل ایجیوفار شامل ہیں. 

ذرائع کے مطابق، فلموں کے مداح اور باربرا چاہتے تھے کہ ادریس ایلبا جیمزبانڈ کا رول کریں، لیکن وہ اپنے لئے کچھ  اور کرنا چاہتے ہیں۔ 

اپنی فلم دا ہارڈر دے فال ان 2021 کے پریمئیرپر جب ادریس ایلبا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے آپ کو 007 سمجھتے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ نہیں وہ جیمز بانڈ نہیں بن رہے۔  

اداکار ٹام ہارڈی، ریگے جین پیج اور رچرڈ میڈن بھی جیمز بانڈ بننے کےلئے بکیز کے فیورٹ ہیں۔  

مزیدخبریں