ایک نیوز نیوز: چین کی جانب سے عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ وہ طالبان حکومت کے ساتھ بات چیت کا آغاز کریں تاکہ افغانستان کی نئی حکومت کو اعتماد میں لیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق چین کے اقوام متحدہ میں مندوب ژانگ جون نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر بیان جارہ کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری نئی افغان انتظامیہ کواعتماد اور رہنمائی فراہم کرے اور ان کے ساتھ تعلقات بھی بحال کرے۔
چین کے اقوام متحدہ میں مندوب ژانگ جون نے مزید کہا کہ افغانستان کی سابق قیادت کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے تجربات سے ملک کو فائدہ
پہنچائے۔ حکومت ختم ہوجانے سے ان کی ملکی ذمہ داریاں ختم نہیں ہوجاتیں ہیں۔
چینی مندوب کی جانب سے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ژانگ جون نے کہا کہ منجمد افغان فنڈزکو فورا ملک کے مرکزی بینک کے حوالے کردینا چاہیئے ہے۔ کسی بھی ملک کے پاس افغانستان کے اثاثے منجمد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
خیال رہے کہ چین نے گزشتہ برس اگست میں قائم ہونے والی طالبان حکومت کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے۔ لیکن چین کے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال ہیں۔