جواد ملک: ایشیا کپ کرکٹ ٹور نامنٹ میں گروپ اسٹیج کے سب سے بڑے معرکے کا وقت آن پہنچا پاکستان بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کی نظریں متحدہ عرب امارت پر مرکوز ہیں جہاں اعصاب شکن اور سنسنی خیز مقابلے میں دنیا کی 2 بہترین مگر رویتی حریف ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کی جانب سے میچ کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اداروں کو بغاوت پر اکسانے کا کیس ،شہباز گل کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
پاکستان کی ٹیم بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان، آصف علی، فخر زماں، حیدر علی، حارث روف، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شہنواز دہانی اور عثمان قادر پر مشتمل ہے جبکہ بھارتی ٹیم روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، وراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک ہڈا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، آر اشون، یجویندر چہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارش دیپ سنگھ اور اویش خان۔ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
تجزیہ کا روں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کا کوئی میچ دباؤ کے بغیر نہیں ہوتا اور یہی ٹورنامنٹ کی جان ہے۔ دونوں ٹیمیں اس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم بھی بھارت کو سخت چیلنج دینے کے لئے جم کر محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر ورزش کرتے ہوئے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ اس میں بابر کو جم میں ویٹ ٹریننگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
بابر اعظم سے پہلے وراٹ کوہلی نے بھی اپنی ورزش سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ وراٹ بھی طویل وقفے کے بعد ایشیا کپ سے واپسی کریں گے۔ کوہلی کا بلا کافی عرصے سے خاموش ہے۔ ایسے میں یہ ٹورنامنٹ ان کے لئے کافی اہم ہوگا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں اب تک 14 میچز ہو چکے ہیں۔ اس میں سے بھارت نے 8 اور پاکستان نے 5 میچ جیتے ہیں۔ تاہم دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل کبھی نہیں ہواس سال ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مجموعی طور پر 3 مرتبہ آمنے سامنے ہو سکتی ہیں۔ لیگ مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 28 اگست کو ہوگا۔ اس کے بعد سپر فور راؤنڈ میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہو سکتی ہیں اور اگر دونوں ٹیمیں فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو یہ تیسرا میچ ہو گا۔
بھارت نے سب سے زیادہ 7 مرتبہ ایشیا کپ جیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی ٹیم دو مرتبہ خطاب جیتنے میں کامیاب رہی ہے۔ سری لنکن ٹیم یہ ٹائٹل 5 مرتبہ جیت چکی کی ہے۔