میٹرک کے نتائج کا اعلان  ہوگیا

Aug 17, 2022 | 15:54 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پشاور بورڈ کے تحت جماعت دہم کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔   

تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ میں فریال راشد اور مزنا عالم نے 1100 میں سے 1089 نمبر لے کر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ مریم بی بی، مشال سبحان اور سید حماد علی شاہ نے 1088 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ در مرجان، زرلخت، فاطمہ زرلال اور کنول اختر نے 1087 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ 

جبکہ آرٹس گروپ میں سائرہ گل نے 1043 نمبر لے کر پہلی پوزیشن لی۔ حافظہ امامہ سید 1030 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ سیدہ حلیمہ مسعود 1004 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کر سکیں۔ 

پشاور بورڈ میں مجموعی طور پر 80 ہزار 44 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی جن میں سے 67 ہزار 246 طلبہ پاس ہوئے ہیں۔ پاس طلبہ کی مجموعی شرح 84 فیصد رہی ہے۔

 وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت دہم جماعت کے سالانہ نتائج کااعلان کرنے کی تقریب سے خطاب کیا۔  محمود خان نے کہا ان امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ : نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے اساتذہ اور سکول انتظامیہ کو بھی مبارکباد دیتا ہوں۔ : بچے ہماری قوم کا مستقبل ہیں، ہم اپنے بچوں کو پڑھانا اور انہیں دنیا کے دیگر ممالک کے بچوں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔ 

وزیر اعلی محمود خان نے مزید کہا تعلیم کے شعبے کو مستحکم بنانے کے لئے مربوط اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔  تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا  سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کے اجراء کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ سیکنڈ شفٹ کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں محکمہ تعلیم کی پوری ٹیم کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ سرکاری کالجوں میں بھی سیکنڈ شفٹ کا اجراء کر رہے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں نئے فرنیچرز کی فراہمی کے علاوہ دیگر ناپید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے

محمود خان نے کہا سرکاری اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جارہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مختلف امور کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ تمام تعلیمی بورڈز بھی اپنے جملہ امور کو ڈیجیٹائز کریں۔ تعلیمی بورڈ کے امور کو ڈیجیٹائز کرکے طلبہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ پشاور بورڈ کو مادر بورڈ کا درجہ دینے پر غور ہو رہا ہے۔ مادر بورڈ کے قیام سے صوبہ بھر کے امتحانی نظام میں یکسانیت آئے گی۔ 

مزیدخبریں