کم کارڈیشین نے جاذب نظر دکھنے کیلئے 36 کروڑ خرچ کر دیئے

Aug 17, 2022 | 15:09 PM

 ایک نیوز نیوز: ایک امریکی ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ میڈیا سیلیبرٹی اور کاروباری شخصیت کم کارڈیشین کی طرح نظر آنے کے لئے قارون کا خزانہ چاہیئے۔ 

کم کارڈیشین، جو ہمیشہ چئیک اور لپ فلرز استعمال کرنے سے بھی انکاری رہی ہیں، نے حال ہی میں اپنے جسم میں نمایاں تبدیلیاں کروائی ہیں۔ گذشتہ ہفتے وہ اپنی سپر سلم فگر کی وجہ سے ہیڈ لائنز میں رہیں۔

حال ہی میں ایک بیوٹی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کم کارڈیشین نے تسلیم کیا تھا کہ یہ سمجھانا مشکل ہے کہ میں کیوں پرسکون ہوں، لیکن میں جوان نظر آنے اور محسوس کرنے کے لئے کچھ بھی کروں گی۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ڈینیل بیرٹ کا خیال ہے کہ چار بچوں کی ماں میڈیا سیلیبرٹی نے خوبصورت نظر آنے کے لئے 36 کروڑ 92 ہزار خرچ کئے ہیں۔ 

پلاسٹک سرجن نے مزید کہا اکتالیس سالہ کم کارڈیشین نے جسم کی چربی دور کرنے کے لئے لائپوسکشن کروایا۔ اب وہ سلم ہو گئی ہیں۔ 

ڈاکٹر ڈینیل کو یقین ہے کہ کم کارڈیشین نے ناک کی سرجری پر 85 لاکھ روپے استعمال کئے ہیں۔           

مزیدخبریں