پی سی بی نےفیوچر کرکٹ کا پروگرام ترتیب دے دیا

pcb annouve 4 yeras program
کیپشن: pcb annouve 4 yeras program

ایک نیوز نیوز: آئی سی سی کے 12 فل ممبرز میں سے 10 ممالک کی ٹیمیں آئندہ 4 سالوں میں پاکستان کا دورہ کریں گی۔

اس دوران انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا،  بنگلہ دیش  اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں  آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ اس کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ پی سی بی  نے سال 2023 سے 2027 تک کے لیے فیوچر ٹور پروگرام کو ترتیب دیتے ہوئے معیاری اور مسابقتی کرکٹ اور ورک لوڈ منیجمنٹ کو ترجیح دی ہے۔ پی سی بی نے کوشش کی ہے کہ تینوں طرزکی کرکٹ کو برابر مواقع دئیے جائیں گے۔ 

فیصل حسنین نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اس عرصہ کے دوران پاکستان کرکٹ کے مداحوں کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ پی سی بی سہ ملکی کرکٹ سیریز کو پذیرائی دینا چاہتا ہے اور اس ضمن میں آئندہ ایف ٹی پی میں دو ٹرائی نیشن سیریز رکھی گئی ہیں۔ پہلی سیریز فروری 2024 میں کھیلی جائے گی، جہاں پاکستان کے علاوہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ دوسری سیریز میں انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔