ایک نیوز نیوز: جانوروں کی لمپی سکن بیماری میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کے باعث روزانہ درجنوں جانور اس بیماری کے شکار سے مر رہے ہیں۔
جس کے باعث چکوال اور تلہ گنگ کی مویشی منڈیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چکوال اور تلہ گنگ کی مویشی منڈیاں بند کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر چکوال نے کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے سی او او کو خط لکھ دیا ہے۔ جس کے باعث چکوال اور تلہ گنگ کے جانوروں کے خرید و فروخت کے مراکز بھی بند رہیں گے۔
جانوروں میں لپمی سکن بیماری پر قابو پانے کے لیے جانوروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب سے لمپی سکن سے لڑنے کیلے 737 ملین کی فوری امداد کا اعلان کیا ہے۔
واضع رہے کہ مردہ جانوروں کو سڑک کے کنارے ہی پھینک دیا جاتا ہے جس سے تعفن پھیل رہا ہے۔ جس سے بیماری میں تیزی سے اضافی ہو رہا ہے۔ متاثرہ جانوروں کی ویکسینیشن کا عمل تیز کیا جائے۔ چکوال اور تلہ کنگ کے علاوہ بورے والا اور ضلع وہاڑی میں بھی لمپی سکن سے درجنوں جانور شکار بن رہے ہیں۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے مردہ جانوروں کو گڑھا کھود کر تلف کرنے کے احکا مات جاری کر دیے ہیں۔