شریف خاندان کے اہم فرد کی لندن میں طبعیت بگڑ گئی

Aug 17, 2022 | 13:19 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی اکلوتی صاحبزادی سماویہ کی لندن میں طبعیت نا ساز  ہوگئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی لندن سے واپسی میں تاخیر ہو گئی ہے کیونکہ ان کی بیٹی سماویہ کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ سماویہ کو مقامی اسپتال میں داخل کروادیا گیاہے۔ 

حمزہ شہباز کی لندن سے واپسی میں تاخیر کے باعث فی الحال پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رہنما کی نام زدگی رہک دی گائی ہے۔ 

سماویہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں۔ دل کے عرض میں مبتلا سماویہ کی پیدائش کے وقت بھی ایک سرجری ہوئی تھی۔ 

اہم سیاسی رہنماؤں نے سماویہ کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماویہ کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے کہا اللہ پاک سماویہ کو جلد صحت یاب کرے اور وہ اپنے ماں باپ کی بانہوں میں خیرو عافیت سے کھیلے۔ 

مزیدخبریں