ٹویوٹا کے بعد سوزوکی گاڑیوں کی قیمت میں بھی بڑی کمی

Aug 17, 2022 | 12:35 PM

    ایک نیوز نیوز: ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی کمپنی نے اپنی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نئی قیمتوں کے مطابق پاک سوزکی کی مختلف ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 75 ہزار فی یونٹ سے ایک لاکھ 99 ہزار فی یونٹ تک کی کمی کی گئی ہے۔

کمپنی نے آلٹو وی ایک کی قیمت میں 90 ہزار، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 16 ہزار، کلٹس اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 45 ہزار، کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 35 ہزار، کلٹکس ای ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار، ویگین آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 47 ہزار، ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت میں ایک لاکھ 35 ہزار اور ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 28 ہزار فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔
سوفٹ جی ایل مینول کی قیمت میں ایک لاکھ 69 ہزار، سوفٹ جی ایل سی وی ٹی ایک لاکھ 79 ہزار، سوفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت میں ایک لاکھ 99 ہزار، بولان وی ایکس کی قیمت میں 79 ہزار، بولان کارگو کی قیمت میں 79 ہزار اور راوی کی قیمت میں 75 ہزار کمی کی گئی ہے۔
کمپنی کے اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے ہوگا۔
آٹو دیلرز کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی حالیہ دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں