ایک نیوز نیوز:ایلون مسک نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب خرید رہے ہیں، تاہم ٹوئٹر کے سودے کی عدالتی جنگ کے بعد یہ واضح نہیں کہ ارب پتی سنجیدہ ہیں یا محض مذاق میں ہی یہ ٹویٹ کردی ہے۔
ٹیسلا اور سپیس ایکس کے 51 سالہ سی ای او نے، جنہیں محض تفریح کے لیے سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز بیانات پوسٹ کرنے کی عادت ہے، امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کی حمایت کے بارے میں ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا: ’اس کے علاوہ میں مانچسٹر یونائیٹڈ خرید رہا ہوں آپ کا خیرمقدم۔‘
Also, I’m buying Manchester United ur welcome
— Elon Musk (@elonmusk) August 17, 2022
انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی قیادت اس وقت آنجہانی امریکی تاجر میلکم گلیزر کے چھ بچے کر رہے ہیں جنہوں نے 2005 میں فرنچائز میں کنٹرولنگ سٹیک لیا تھا۔ جن کے خلاف احتجاج چل رہا ہے
ایلان مسک کے ٹویٹ پر کلب یا اس کے مالکان کی طرف سے فوری طور پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔
ریڈ ڈیولز کے نام سے مشہور مانچسٹر یونائیٹڈ گذشتہ سیزن میں انگلش پریمیئر لیگ میں چھٹے نمبر پر رہی تھی لیکن اس سال اس کا آغاز کچھ اچھا نہیں ہوا ہے۔
گذشتہ ہفتے کے آخر میں برینٹفورڈ کے ہاتھوں 0-4 کی ذلت آمیز شکست سمیت دو براہ راست ہار کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈ اس وقت آخری نمبر پر بیٹھا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب وہ 30 سالوں میں چارٹ میں سب سے نیچے رہا ہے۔