ایک نیوز نیوز: فیصل آباد میں شادی سے انکار پر لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر اس کے بال اور بھنویں کاٹ دیں۔پولیس نے سوشل میڈیا پر خبر پھیلنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے معروف بزنس مین شیخ دانش نے میڈکل کی طالبہ یونیورسٹی ٹاؤن کی رہائشی خدیجہ کو شادی سے انکار پراسکے گھر سے بھائی سمیت اغواء کرکے اپنے گھر لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جبکہ شیخ دانش اور اسکی بیٹی اناشیخ نے دیگر ساتھیوں سے ملکرخدیجہ پرتشدد کرتے ہوئے اسکے بھائی حسن کے سامنے خدیجہ کے بال کاٹے اور بھویں مونڈ دیئے اورویڈیوبناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-17/news-1660719732-8769.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-17/news-1660719780-4752.mp4
لڑکی پر تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ اس کے بال اور بھنویں کاٹنے کے بعد جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔
پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔
لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا، انکار پر تشدد کیا، سر کے بال،بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبورکیا۔
دوسری جانب فیصل آباد پولیس نے خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے والے 6 ملزمان سمیت اس خاتون ملزمہ کو کل ہی گرفتار کر لیا تھا۔
سی پی او فیصل آباد نے اس کیس کی تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تعینات کی ہے۔ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو کڑی سزا دلوائی جائیگی۔
ادھر پولیس نے لڑکی پر تشدد کرنے والے اور جوتا چٹوانے والے مجرم شیخ صاحب کے گھر سے 60 بوتل شراب اور جدید اسلحہ اورموبائل فون بڑی تعداد میں برآمد کرلیے ہیں۔