بٹل کے مقام پر ہنگامی بنیادوں پر ٹریفک عارضی طور پر بحال

Aug 17, 2022 | 11:39 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ناران سے 3 کلومیٹر دور بٹل کے مقام پر ہنگامی بنیادوں پر متبادل راستہ تیار کرلیا گیا ہے۔

 ناران کے قریب بٹل کے مقام پر سہ پہر تیز پانی کے بہاؤ سے پل گرگیا تھا ۔جس کے بعد شاہرہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ متبادل راستہ کے ذریعے ٹریفک کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ناران سے آنے والی ٹریفک اب چل رہی ہے۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود تمام کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ پل کی تعمیر کے لیے مانسہرہ سے سامان بٹل کے مقام پر پہنچادیا گیا ہے۔  این ایچ اے کے اعلی حکام اور فیلڈ عملہ موقع پر موجود ہے۔ : وزارت مواصلات وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود کی قیادت میں مسافروں کی سہولت کیلئے کوشاں ہیں۔ 

مزیدخبریں