پنجاب حکومت نے بیروزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

murad raas minister education
کیپشن: murad raas minister education
سورس: google

 ایک نیوز نیوز: بیروزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے بڑی خوش خبری، پنجاب میں 16 ہزار ایجوکیٹرز کی فوری بھرتی کا اعلان کردیا گیا۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے  رہنما اور پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹرمراد راس کے تازہ ترین ٹویٹ کے مطابق پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (PED) سکول کی ضروریات کو پورا کرنے اور بے روزگاری کو کم کرنے کے لیے پورے صوبے میں 16000 نئے ایجوکیٹرز کو بھرتی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

 ڈاکٹر مراد راس نے  سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ’’ مسلسل خوشخبری کا دوسرا دن ۔۔۔۔ 16 ہزا  ر ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے سمری منظوری کے بعد ارسال کردی گئی ہے ۔ اپنے اللہ کا شکرگذار ہوں کہ اس نے ہمیں اپنی نوجوان نسل کےلئے روزگار فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ ‘‘

 یادرہے  موجودہ حکومت کی جانب سے نئے ایجوکیٹرز کی بھرتی سے بیروزگاری کی شرح کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں پائی جانے والی مایوسی میں بھی کمی واقع ہوگی۔