ایک نیوز نیوز: وادی نیلم میں پانی سے بھرے بادل پھٹ پڑے جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق وادی میں سیلابی ریلے کے باعث 5 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ انفرااسٹریکچر کو بھی نقصان پہنچا ہے۔بادل پھٹنے کے باعث نالے میں طغیانی سے 5 گاڑیاں ،2 موٹر سائیکل اور 3 مکانات بہہ گئے ہیں۔ وادی نیلم کے سیاحتی مقام رتی گلی جھیل سے تقریباً 7 کلومیٹر کے فاصلے پر بادل پھٹا۔ نالہ اپنے ساتھ رتی گلی جانے والی روڈ کا بڑا حصہ بہا لے گیا۔رتی گلی میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقامی افراد اور ضلعی انتظامیہ نے 300 سے زائد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا ۔تاہم اب تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
انتظامیہ کے مطابق رتی گلی کے مقام پر موجود تمام سیاح محفوظ ہیں جبکہ سیلابی ریلے نے 5 مکانات اور 3 بجلی گھروں کو شدید متاثر کیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیاں، 3 منی ہائیڈل پاور پلانٹ تباہ ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب مانسہرہ میں متبادل راستہ بناکر شاہراہ کاغان کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سیلابی ریلے سے بٹل اسٹیل برج بہہ جانے سے شاہراہ کاغان بند ہوگئی تھی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-17/news-1660733815-4407.mp4