ایک نیوز نیوز: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے اور حکومت کوشش کر رہی ہے کہ شہباز گل کا جوڈیشل ریماند کینسل ہوجائے اور انہیں دوبارہ اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے اپنے بیان سے یوٹرن لیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا میں بہت صفائی سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں شدید تشدد کا نشان بنایا گیا ہے۔ ابھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کا جوڈیشل ریمانڈ کینسل ہو اور وہ دوبارہ اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔ شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے۔
میں بہت صفائ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں شدید تشدد کا نشان بنایا گیا ہے۔ ابھی کوشش کی جا رہی ہے کہ ان کا جوڈیشل ریمانڈ کینسل ہو اور وہ دوبارہ اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دیا جاے۔ شہباز گل کی جان کو خطرہ ہے
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 16, 2022
ہاشم ڈوگر نے کہا بدھ کے روز شہباز گل کے جوڈیشل ریمانڈ کے خلاف ہئیرنگ ہے۔ اگر ریمانڈ ختم کر کے ان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا تو خدشہ ہے کہ پھر ان سے برا سلوک کیا جائے گا۔
کل شہباز گل کے جوڈیشل ریمانڈ کے خلاف ہئیرنگ ہے۔ اگر ریمانڈ ختم کر کے ان کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا تو خدشہ ہے کہ پھر ان سے برا سلوک کیا جاے گا@ImranKhanPTI @fawadchaudhry
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 16, 2022
ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ ایک مہینہ گزر گیا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت میں آئے ہوئے مگر کسی ایک بھی شخص نے 25 مئی کو قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف ایف آئی آر پورے پنجاب میں نہیں کروائی۔ اگر کل دو بجے تک کاروائی نہ ہوئی تو میں ذاتی طور پہ پوچھوں گا۔
ایک مہینہ گزر گیا پنجاب میں پی ٹی آی کی حکومت میں آے ہوے مگر کسی ایک بھی شخص جس نے 25 مئ کو قانون کو اپنے ہاتھ میں لیا کے خلاف ایف آی آر پورے پنجاب میں نہیں ہوی۔ اگر کل دو بجے تک کاروائ نہ ہوئ تو میں زاتی طور پہ پوچھوں گا۔
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) August 16, 2022