کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ کی وطن واپسی

NOOH BUTT BACK TO HOME
کیپشن: NOOH BUTT BACK TO HOME

ایک نیوز نیوز: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے نوح بٹ وطن واپس آگئے۔

ان کے ساتھ ویٹ لفٹر ہنزلا دستگیر اور والی بال ٹیم کے کھلاڑی حیدر علی اور ان کے غیر ملکی کوچ بھی وطن واپس آگئے ہیں۔ 

قومی ہیروز کا وطن واپس پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیاہے۔ اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ 

آصف زمان نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہا قومی ایتھلیٹس کو انعامات کے ساتھ ساتھ بہترین تیاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ جن ایتھلیٹس کو باہر ملک تیاری کیلئے بھیجنا پڑے اسے بھی مکمل مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ 

اس موقع پر نوح بٹ کا کہنا تھا ہمارا استقبال بھی قومی کرکٹ ٹیم کی طرح ہوا ہے۔ پر ڈی جی اسپورٹس بورڈ آصف زمان نے تمام ایتھلیٹس کا استقبال کرکے اچھی روایت قائم کی ہے۔ 

واضع رہے کہ نوح بٹ نے 109 پلس ویٹ لفٹنگ کیٹگری میں پاکستان کیلئے برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ نوح بٹ نے 405 کلو گرام وزن اٹھا کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔