فیفا کا ایکشن،بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل

Aug 17, 2022 | 09:40 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت کو معطل کردیا ہے۔  جس کے بعد بھارت اکتوبر میں ہونے والے انڈر 17 ورلڈکپ کی میزبانی سےبھی محروم ہو گیا۔

رپورٹ کے مطابق فیفا حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے بھارت کومعطل کیاگیا ہے۔ بھارت نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔  جب تک فٹبال کےمعاملات کو منتخب باڈی کے سپرد نہیں کیا جاتا ہے  تب تک بھارت فٹبال کی رکنیت معطل رہےگی۔

واقع رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے رواہ سال مئی میں فٹبال فیڈریشن برطرف کرکے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی تھی۔ جو فیفا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے اور فٹبال میں بیرونی مداخلت تصور کی جاتی ہے۔ 

 پاکستان بھی بیرونی مداخلت کے باعث پابندی کا شکار رہا تھا۔

مزیدخبریں