دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر طغیانی،ریڈ الرٹ جاری

دریائے راوی میں جسر کے مقام پر طغیانی،ریڈ الرٹ جاری
کیپشن: دریائے راوی میں جسر کے مقام پر طغیانی،ریڈ الرٹ جاری

ایک نیوز نیوز: بھارت کیجانب سے پانی چھوڑنے کے سبب دریائے راوی میں جسٹر کے مقام پر طغیانی، 61 ہزار کیوسک پانی کا ریلا علاقے سے گزر رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پانی کے  ریلے سے شاہدرہ، چوہنگ، پھول نگر، ساہیوال اور چیچہ وطنی کے دریا سے ملحقہ علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے  شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سیالکوٹ اور گوجرانوالا کے قریب نالہ ڈیک میں 41 ہزار کیوسک کے ریلے نے  تباہی مچادی، درجنوں دیہات ڈوب گئے، اس کے علاوہ دریائے چناب میں طغیانی کے باعث ہیڈ تریموں کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔