ایک نیوز نیوز: سپریم کورٹ میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اے این ایف پر شدید اظہار ناراضگی کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اے این ایف کو قانون سپریم کورٹ نے نہیں پڑھانا، آپ کم از کم اپنا قانون تو پڑھ لیں۔ پڑوسی سے جھگڑا ہو تو اس پر بھی منشیات ڈال دیتے ہیں۔
انہوں نے ریمارکس دیے کہ بڑے اہم مقدمات میں اے این ایف نے اپنے رویے سے خود کو مشکوک کرلیا ہے۔ دوسرے مقاصد کے لیے ادارے کی ساکھ خراب کی ہے، جس پر اب عوام سوال اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ آپ کل کسی جج کی گاڑی سے چرس نکال لیں تو کیا ہوگا؟
انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ منشیات کہاں بکتی ہیں لیکن اے این ایف وہاں کارروائی نہیں کرتی، بغیر معلومات اے این ایف کسی سواری کو کیسے روک سکتا ہے۔