صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نویں اور دسویں محرم کو دفعہ 144 نافذ ہوگی،9اور10محرم کوجلوس کےروٹس پرموبائل فون سروس بھی بندہوگی،ڈبل سواری پرپابندی ہوگی،علماء کرام سے رابطہ میں ہیں، پورے صوبے کے دورے کیے گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ لاہور میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، صوبہ بھر میں 4لاکھ پولیس جوان ڈیوٹی دیں گے،رینجرز کی 35 اور فوج کی 66 کمپنیاں پولیس کی مدد کریں گی،جلوسوں کے روٹس پربجلی کا متبادل انتظام کیاجائےگا۔
وزیرقانون راجہ بشارت کا کہناتھا کہ اشتعال انگیزی پر مکمل نظر ہے،سیف سٹی کے کیمرے ٹھیک کرائے جا رہے ہیں،تمام اضلاع کے سیکورٹی پلان بنانے گئے ہیں،تمام محکمے الرٹ ہیں،جلوس صرف روٹ کے راستے ہی جا سکیں گے، اضلاع کی انتظامیہ مجالس انتظامیہ سےرابطہ میں ہیں، دہشت گردی کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے۔