لاہور یے دوسرے روز بھی میٹروبس کے سستے سفر سے محروم

Aug 17, 2021 | 12:23 PM

admin
لاہور: صرف 12لاکھ روپے کیلئے لاہور یوں کو میٹروبس سے محروم کر دیا گیا۔ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث میٹروبس ڈرائیورز سراپا احتجاج ہیں۔

ایک نیوز کے مطابق لاہور میٹرو بس ڈرائیورز کا تنخواہوں اور الائنس نہ ملنے کے خلاف کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیاجبکہ میٹرو بس پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں سفر کرنے والے شہری سستے سفری سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ڈرارئیورز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب ترجمان ترک کمپنی کے مطابق الاؤنس کی مد میں رقم ادا کرنا باقی ہے۔ترک کمپنی نے 12لاکھ روپے میٹروبس ڈرائیورز کو الاؤنس کی مد میں ادا کرنا ہے۔

مزیدخبریں