ایک نیوز کے مطابق لاہور میٹرو بس ڈرائیورز کا تنخواہوں اور الائنس نہ ملنے کے خلاف کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہو گیاجبکہ میٹرو بس پر روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں سفر کرنے والے شہری سستے سفری سہولت سے محروم ہو گئے ہیں۔ڈرارئیورز کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔
دوسری جانب ترجمان ترک کمپنی کے مطابق الاؤنس کی مد میں رقم ادا کرنا باقی ہے۔ترک کمپنی نے 12لاکھ روپے میٹروبس ڈرائیورز کو الاؤنس کی مد میں ادا کرنا ہے۔