لاہور میں عاشورہ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

Aug 17, 2021 | 12:07 PM

admin
لاہور: محکمہ انسداد دشت (سی ٹی ڈی ) نے لاہور میں عاشورہ پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا،کالعدم تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایک نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس معلومات پر لاہور کے علاقے جلو پنڈ میں کامیاب آپریشن کیا اور دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشتگردوں میں عبدالمنان اور عمران اختر شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے عاشورہ پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔دہشت گردوں سے بارودی مواد،پریما کارڈ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانہ چاہتے تھے،جبکہ دہشتگروں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے۔


مزیدخبریں