ویب ڈیسک:واٹس ایپ کی جانب سے چیٹ فلٹرز کا فیچر صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل متعدد نئے اور دلچسپ فیچرز پر کام جاری رہتا ہے تاکہ صارفین کو دیگر سروسز کا رخ نہ کرنا پڑے۔
ایسا ہی ایک نیا فیچر میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ میں متعارف کرایا گیا ہے جو صارفین کو چیٹس آرگنائز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔فیچر پر کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا اور اب جا کر اسے متعارف کرایا گیا ہے۔
میٹا نے واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کر دی۔ جیسا نام سے عندیہ ملتا ہے کہ آل پر کلک کرنے پر آپ کی تمام چیٹس ہوم فیڈ پر نظر آئیں گی۔
اگر آپ ان ریڈ کا انتخاب کریں گے تو صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جن کو آپ نے پڑھا نہیں ہوگا جبکہ گروپ فلٹر پر کلک کرنے سے صرف گروپ چیٹس کو دیکھنا ممکن ہوگا۔
میٹا کی جانب سے بتایا گیا کہ صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ گروپس فلٹر کا مطالبہ کیا جا رہا تھا تاکہ گروپس چیٹس کو دیکھنا آسان ہو جائے۔
کمپنی کے مطابق چیٹ فلٹرز کا فیچر 16 اپریل سے صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں تمام افراد کو دستیاب ہوگا۔
واٹس ایپ چیٹس کیلئےبہترین فیچر متعارف
Apr 18, 2024 | 00:37 AM