ایک نیوز :پنجاب حکومت نے ٹی 20ڈیف ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ڈیف کرکٹ ٹیم کو95لاکھ کی انعامی رقم سےنوازدیا۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے فاتح ڈیف ٹیم کو انعامی رقم کا چیک پیش کیا اور کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے انعامی رقم میں اضافہ کیا اور ڈیف ٹیم کو 95 لاکھ کی انعامی دی اور امید ظاہر کی کہ وہ فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر نے رائے ونڈ سمیت صوبے بھر میں ایک سو سے زائد اسپورٹس کمپلیکس بنانے کا بھی اعلان کیا۔
صوبائی وزیر نے صوبے میں میں 15 کھیلوں کے لیے لیگز کے انعقاد کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی۔ پنجاب سے بین الاقوامی سطح کے پانچ سو ایتھلیٹس تلاش کرنا ہدف ہے۔