ایک نیوز:قطر نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے عالمی برداری سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کاکہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی پر بات چیت حساس مرحلےمیں ہے۔غزہ کے حوالے سے مذاکرات ہچکولے کھا رہے ہیں اور ہم اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ مصائب کو ختم کیا جا سکے۔ قطر نے "اس جنگ کے آغاز سے ہی تنازعات کے دائرے میں توسیع کے خلاف خبردار کیا تھا۔آج ہم مختلف محاذوں پر تنازعات دیکھ رہے ہیں۔ہم عالمی برادری سے مسلسل مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھالے اور اس جنگ کو روکے۔
قطری وزیر اعظم کاکہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کو محاصرہ اور فاقہ کشی کا سامنا ہے۔ انسانی امداد کو سیاسی بلیک میلنگ کے آلے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔