ایک نیوز :شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے افغان سرحد پردراندازی کی کوشش ناکام بنادی،7دہشت گرد جہنم واصل کردیئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا پتہ چلنے پر شمالی وزیرستان کے علاقے سپن کئی غلام خان میں کارروائی کی۔سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ،جوابی کارروائی میں 7دہشت گرد مارے گئے ۔ بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے موثر بارڈر مینجمنٹ سسٹم لاگو کرنے کا مطالبہ کر چکا ہے۔ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی ۔ عبوری افغان حکومت پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے اپنی سرزمین کا استعمال روکے گی۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے عزم مصمم رکھتی ہیں۔