بلاول بھٹو ڈپٹی وزیراعظم۔۔کابینہ میں بڑی تبدیلیاں

بلاول بھٹو ڈپٹی وزیراعظم۔۔کابینہ میں بڑی تبدیلیاں
کیپشن: بلاول بھٹو ڈپٹی وزیراعظم۔۔کابینہ میں بڑی تبدیلیاں

 ایک نیوز :وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کی تیاری شروع ہو گئی، بلاول بھٹو کو ڈپٹی وزیراعظم بنانے پر صلاح مشورے بھی کئے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق حکومتی حلقوں میں پیپلز پارٹی کو وفاق اور پنجاب کی حکومتوں میں شامل کرنے کے لئے مختلف تجاویز پر ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی ، پیپلز پارٹی کو ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دینے کی تجویز پر صلاح و مشورہ بھی مکمل کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مرکز کی طرز پر پنجاب میں بھی پیپلز پارٹی کو وزارتیں دے کر حکومت میں شامل کا جائے گا،نتیجہ خیز مشاورت کے بعد باضابطہ طور پیپلز پارٹی کو ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ دینے کی پیشکش کی جائے گی ، ڈپٹی وزیراعظم کے علاوہ پیپلز پارٹی کو مرکز اور پنجاب میں اہم وزارتیں دینے کےلئے کابینہ میں بھی ردوبدل پر مشاورت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق  حکومت نے  وفاق اور پنجاب میں آئینی عہدوں کے بعد انتظامی عہدے بھی پیپلز پارٹی کو دینے پر مشاورت شروع کردی، پیپلز پارٹی کو بجٹ اور آئی ایم ایف معاہدے سے پہلے کابینہ میں شامل کیا جائیگا۔ذرائع کےمطابق حکومتی حلقے پیپلز پارٹی کو سٹیک ہولڈر کے طور پر حکومت میں شریک کرنا چاہتے ہیں ،طے شدہ شراکت اقتدار فارمولے کے تحت گورنر پنجاب کا عہدہ پہلے ہی پیپلز کو دینے پر اتفاق ہو چکا ہے ،ن لیگ کی اعلی سطحی قیادت کے مابین اتفاق رائے پیدا ہونے کے بعد پیپلز پارٹی کو پیشکش کی جائے گی ۔