ایک نیوز :عالمی ادارہ صحت نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیوں میں 3ماہ کی توسیع کردی ۔
ڈبلیو ایچ او ایمرجنسی کمیٹی برائے پولیو نے پاکستان پر پابندیوں میں توسیع کی سفارش کی ۔ پاکستان اور افغانستان پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے ذمہ دار قرار،عالمی ادارہ صحت نےپاکستان پرسفری پابندیاں برقرار رکھنےکافیصلہ کیا۔
ڈبلیو ایچ او کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان، افغانستان کے مابین پولیو وائرس کی منتقلی جاری ہے۔پاکستانی سیوریج میں پولیو کے پھیلاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی، پشاور، کوئٹہ بلاک پولیو وائرس کے گڑھ ہیں۔افغانستان میں پولیو ویکسین سے محروم بچے پاکستان کیلئے خطرہ ہیں۔رواں سال جون تک 175 ملین پاک افغان بچوں کی ویکسینیشن ہو گی۔پاکستان سے مہاجرین انخلا سے پولیو افغانستان منتقل ہوا ہے۔پاکستان سے واپس جانے والے افغان مہاجرین سے پولیو پھیل رہا ہے۔پاک افغان کراسنگ پوائنٹس پر پولیو ویکسینیشن بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔جنوبی کے پی میں بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی اہم ہے۔پاکستان کی پولیو بارے سرویلنس مزید تین ماہ جاری رہے گی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی پولیو ویکسینیشن لازم ہو گی۔ڈبلیو ایچ او 3 ماہ بعد انسداد پولیو کیلئے پاکستانی اقدامات جائزہ لے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد ہوئی تھیں۔