انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا

انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا
کیپشن: انٹربینک میں ڈالرمہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر مہنگا،اوپن مارکیٹ میں سستاہوگیا۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 11پیسے مہنگا،278.29روپے سے بڑھ کر 278.40روپےپربند ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 11پیسے سستا،279روپے57پیسے پربند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں تمام دن اتارچڑھاؤ رہا ۔ہنڈرڈانڈیکس 150 پوائنٹس کی کمی سے 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 354 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 146 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 193 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 42 کروڑ 71 لاکھ سے زائد شیئرز کی لین دین ہوئی ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 58 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 70,725 جبکہ کم ترین سطح 70,037 پوائنٹس رہی ۔