اعجاز چودھری اور عمر سرفراز چیمہ کا جیل سے خط

Apr 17, 2024 | 17:40 PM

ایک نیوز: کوٹ لکھپت جیل سے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز احمد چودھری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے خط لکھ دیا ۔

اپنے خط میں سینیٹر اعجاز چودھری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ  9 مئی کے بعد مشکل حالات میں پارٹی چھوڑنے والے عہدیداروں ، ممبران اسمبلی اور اہم کارکنان کی پارٹی میں واپسی پر غور کی ضرورت ہے ۔  جبر کے اس ماحول میں ہر فرد مشکلات ، دباؤ اور ظلم و تشدد کا مقابلہ نہیں کر سکتا اس لئے پارٹی چھوڑ دی ۔  ایک سال گزارنے کے بعد چیئرمین عمران خان کی استقامت اور بہادری دیکھ کر اور 8 فروری کے الیکشن میں عوام کا فیصلہ دیکھ کر بہت سارے لوگ واپس آنا چاہتے ہیں ۔ بانی چیئرمین عمران خان سے اپیل ہے کہ انہیں کارکن کی حیثیت سے واپس آنے اور کام کرنے کی اجازت دے جائے تاکہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں حصہ لے سکیں ۔

خط میں مزید کہا گیا کہ وہ تمام افراد جو پارٹی میں دوبار شاملِ ہونا چاہتے ہیں وہ موجودہ  چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے نام اپیل کریں اور کور کمیٹی سے سفارش کے بعد وہ نام بانی چیئرمین عمران خان کو منظوری کے لیے بھیجے جائیں ۔

مزیدخبریں