ایک نیوز:سندھ کابینہ میں توسیع8وزرا نے حلف اٹھالیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزراء سے حلف لیا ۔
حلف بر داری کی تقریب گورنرہاؤس میں منعقد ہوئی۔حلف اٹھانےوالے وزراء میں جام اکرام اللہ دھاریجو ،محمد علی ملکانی ،مخدوم محبوب الزماں، شاہینہ شیر علی ،شاہد تھہیم ، ریاض شاہ شیرازی، دوست علی راہموں اور طارق علی تالپور شامل ہیں۔
وزرا کی تقریب حلف بردار ی میں گورنر سندھ مرادعلی شاہ ،صوبائی وزرا،مختلف محکموں کے سیکرٹریز،آئی جی سندھ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔
شاہد سلام تھیم کو محکمہ لیبر ،محمد علی مالکانی کو محکمہ یونیورسٹی اینڈ بورڈ ،جام اکرام دھاریجو کو محکمہ انڈسٹری ،مخدوم محبوب الزمان کو محکمہ بحالی ،شاہینہ شیر علی کو ترقی برائے خواتین نسواں ،دوست علی راہموں کو محکمہ ماحولیات اور کوسٹل ڈولپمنٹ،طارق تالپور کو محکمہ سوشل ویلفیئر ،ریاض شاہ شیرازی کو محکمہ اوقاف، مذہبی امور اور عشر زکوات کا قلمدان دیا گیا۔