ایک نیوز: قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے21حلقوں میں ضمنی انتخابات 21اپریل کو ہونگے،الیکشن کمیشن کی جانب سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پپیرز کی چھپائی کا کام مکمل،62لاکھ30ہزارسےزائد بیلٹ پیپرز چھاپے گئے ہیں۔بیلٹ پپیرز اسلام آباد اور کراچی کی پرینٹگ پریس میں چھاپے گئے۔ بیلٹ پپیرز متعلقہ حلقوں کے آر اوز تک پہنچا دیے گئے۔
قومی اسمبلی کے 5 حلقوں کے لیے 25 لاکھ 50 ہزار،صوبائی اسمبلی کے لیے 36 لاکھ 10 ہزار 560 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔قومی اسمبلی کے 47 امیدوار میدان میں اتاریں گے۔ قومی اسمبلی کے 5 اور صوبائی اسمبلی کے 16 حلقوں پر 21 اپریل کو انتخابات ہوں گے۔