دبئی ائیرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

Apr 17, 2024 | 15:24 PM

ایک نیوز:دبئی میں موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے دبئی آمدورفت کی پروازیں تاخیر کا شکار ہے۔
ایئرپورٹ انکوائری کے بعد ای کے625ایمریٹس ایئر کی پرواز 6گھنٹے،ایر بلیو کی لاہور دبئی پرواز پی اے 416 انیس گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔پی آئی اے کی شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 186 منسوخ کردی گئی۔

ایمریٹس ائیر کی پرواز ای کے 624 کی آمد میں سات گھنٹے کی تاخیر ہے۔ایمریٹس ائیر کی پرواز ای کے 623 چھ گھنٹے تاخیر سے دبئی روانہ ہوئی۔

مزیدخبریں